Jun 20, 2016

Bilawal Bhutto And Imran Khan On Same Page

Bilawal Bhutto And Imran Khan On Same Page
Bilawal-Bhutto-And-Imran-Khan
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہوں یا تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان دونوں آج کل ایک ہی پیچ پر نظر آرہے ہیں،پاناما لیکس کے معاملے میں حکومت کو ٹف ٹائم دےرہےہیں ۔

ن لیگ رہنماجُھکے جُھکے ہیں تو،اپوزیشن کے تیور اُکھڑےاُکھڑے ہیں ،ایک طرف پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ٹی اوآر کمیٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے ،تو دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کےبیانات بڑے دو ٹوک ہیں ۔

وہ ٹی او آرز کے معاملےپر حکومت کوکوئی رعایت دینےکو تیارنہیں ،بلاول بھٹو زرداری پاناما لیکس کے معاملے پروزیراعظم سے کئی بار استعفےٰکا مطالبہ بھی کرچکے ہیں۔

جلسوں ہی میں نہیں بلاول بھٹوٹوئٹرپر بھی حکومت کو آڑے ہاتھ لینے کا کوئی موقع جانے نہیں دے رہے، گذشتہ دنوں انہوں نے پرویز رشید اور خورشید شاہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا جب یہ لوگ مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑتے ہیں اور جب مشکل سے نکلتے ہیں تو گلا پکڑتے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی پاناما لیکس کی تحقیقات کے معاملےمیں اپنے موقف پرقائم ہیں ،یہ ہی نہیں،عمران خان حکومت کو سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی بھی دےچکے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Please Add Your Comments and Reviews Here.