Jun 26, 2016

California Forest Fire Spreads

California Forest Fire Spreads
California-Fire-Spreads
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ 35ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی۔ ڈیڑھ سو سے زائد مکانات اورکئی گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں جمعرات کے روز لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ۔ تیزی سے پھیلتی آگ نے اب تک 35ہزار سات سو ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

حکام کے مطابق آگ سے اب تک 2افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو مکانات اور متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہو گئیں۔

آگ سے مزید 1500گھروں کو خطرات لاحق ہیں ۔ جس کے باعث کئی خاندان اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Please Add Your Comments and Reviews Here.