Jun 20, 2016

Operation In Balochistan 5 Terrorists Killed Arms Recoverd

Operation In Balochistan 5 Terrorists Killed Arms Recoverd
Operation-In-Balochistan
بلوچستان میں ضلع آواران کے علاقے مشکے میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5شرپسند ہلاک ہوگئے، ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کی موجودگی کا آپریشن کیا ،اس دوران سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5شرپسند ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جبکہ ان شرپسندوں کی پناہ گاہوں سے لیپ ٹاپ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمدہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، سرچ آپریشن رات گئے تک جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment

Please Add Your Comments and Reviews Here.