Jun 26, 2016

Somalia Armed Med Attacked On The Hotel Seven Killed

Somalia Armed Med Attacked On The Hotel Seven Killed
Somalia-Attack
صومالیہ میں مسلح افراد کے ہوٹل پرحملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے، حملہ آوروں نے متعدد افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

مسلح افراد نے دارالحکومت موغادیشو کے ہوٹل کو نشانہ بنایا، مسلح افراد نے ہوٹل کے باہر خودکش دھماکا کیا اور فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوگئے اور متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا، پولیس نے ہوٹل کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

مرنے والوں میں شہری اور ہوٹل کے گارڈز شامل ہیں، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Please Add Your Comments and Reviews Here.