Jul 13, 2016

Hazrat Aban Bin Saeed R.A Life In Urdu

Hazrat Aban Bin Saeed R.A Life In Urdu
Hazrat Aban Bin Saeed R.A Life In Urdu
hazrat aban bin saeed r.a
حضرت ابان بن سعید بن العاصؓ 
نام و نسب: ابان نام ' سلسلہ نسب یہ ہے 'ابان بن سعید بن العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن القرشی الاموی ' ماں کا نام ہند بنت مغیرہ تھا ' سلسلہ نسب پانچویں پشت پر عبد مناف پر آنحضرت ؐ سے مل جاتا ہے ۔

اسلام وہجرت : کچھ دنوں تک آباہی مذہب کی لاج اور ہم چشموں کی طعنہ زنی کے خیال سے خاموش رہے لیکن زیادہ دنوں تک جذبہ حق نہ دب سکا اور غزوہ خیبر کے قبل مشرف بااسلام ہوگے اور غالباً اسلام کے بعد ہجرت کی سعادت بھی حاصل کی ۔ 

غزوات: اسلام لانے کے بعد ہی آنحضرتؐ نے ایک سریہ کا امیر بناکر نجد روانہ کیا 'کامیاب ہوکر واپس ہوئے تو خیبر فتح ہو چکا تھا ۔ اسی وقت حضرت ابو ہریرہ بھی مہاجرین حبش کے ساتھ واپس ہوئے تھے ، دونوں نے عرض کی یا رسول اللّہ خیبر کے مال غنیمت سے کچھ ہم لوگوں کو بھی مرحمت ہو ، ان میں اور حضرت ابو ہریرہ ؓ میں پہلے سے ہی کچھ چشمک تھی ، انہوں نے کہا یا رسول اللّہ !ان لوگوں کو نہ دیجئے ۔ ابان کو غصہ آ گیا ، بولے ۔ پہاڑ کی بھیڑی اتری وہ بھی بولی ! آنحضرت ؐ نے دونوں کو خاموش کیا ۔ نجد کی مہم کے علاوہ ان کو دوسرے سریوں کی امارات بھی عطا گئی ۔ 

وفات : زمانہ وفات میں بہت اختلاف ہے ، بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے حضرت ابوبکر ؓ کے آخری عہدخلافت میں شہادت پاہی ابن اسحق کی روایت ہے کہ جنگ یرموک میں شہید ہوئے ایک اور روایت سے پتہ چلتا ہے کے حضرت عثمان ؓ کے عہد خلافت تک زندہ تھے اور مصحف عثمانی ان ہی کی نگرانی میں حضرت زید بن ثابت ؓ کاتب وحی نے لکھا تھا لیکن ان سب میں مستند تراجنادین کی شہادت کی روایت ہے چنانچہ مصعب،زبیر اور دوسرے نسابوں کا بھی یہی خیال ہے۔۔

تحریر: قادری

حوالہ: اللہ کے مجاحد

No comments:

Post a Comment

Please Add Your Comments and Reviews Here.