Jul 13, 2016

Hazrat Abriha R.A Life In Urdu

Hazrat Abriha R.A Life In Urdu

حضرت ابرہہ رضی اللہ عنہ کے حالات زندگی
Hazrat Abriha R.A Life In Urdu
hazrat abriha r.a

نام ونسب:ابرہہ نام' شام یا حبشہ کے رہنے والے اور مذہباً عیسائی تھے' نام والے نسب کے متعلق کتب رجال نہیں ملتی۔

اسلام:ان کے قبول اسلام کے تو متعین طور سے نہیں بتایاجاسکتاکہ کب اور کہاں قبول کیا' مگر قرائن سے اتنا پتاچلتا ہے کہ جب بہت سے صحابہ مکہ سے ہجرت کرکے حبشہ گئے اور ان کے ساتھ بہت سے علمائے نصاری' نے اسلام قبول کیا۔ غالباً ان ہی اسلام قبول کرنےوالوں میں حضرت ابرہہ(رض)اور ان کے رفقاء بھی تھے۔ 

خدمت نبوی میں حاضری
اہل حبشہ میں سے جن لوگوں نے اسلام قبول کر لیاتھا۔ان کے دل میں رسول اللّہ (ص) کی زیارت کا بے حد شوق تھا۔ اتفاق سے اسی درمیان میں مہاجرین حبشہ حضرت جعفر(رض)کے ساتھ واپس آئے تھے۔ اسی قافلہ کے ساتھ حضرت ابرہہ (رض) بھی مدینے آہے اور زیارت نبوی سے مشرف ہوئے۔

غزوات: جب غزوہ بدر میں مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی اور اس کی خبر حبشہ تک پہنچی تولوگ اہل حبشہ میں اسلام لا چکے تھے انہوں نے مدینہ جا کر نبی(ص) کی زیارت کرنے کی خواہش نجاشی سے ظاہر کی ، چنانچہ وہ اجازت لے کر مدینے آئے اور غزوہ احد میں شرکت بھی کی اس میں حضرت ابرہہ(رض) بھی تھے۔

وفات: سنہ وفات اور زندگی کےدوسرے حالات معلوم نہیں ہو سکے۔

تحریر: قادری

حوالہ: اللہ کے مجاحد

1 comment:

  1. Assalam-O-Alikum
    Al Hijaz Tours is working as one of the top Hajj Umrah Company in UK. We have complete Hajj and Umrah Packages inclusive of every needed facility.

    ReplyDelete

Please Add Your Comments and Reviews Here.