Jul 11, 2016

India Heavy Rain 15 Dead

India Heavy Rain 15 Dead
India Heavy Rain 15 Dead
India Heavy Rain

بھارت کی کئی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد پندرہ ہو گئی۔

مدھیہ پردیش ، اتر پردیش اور مہاراشٹر سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں تین دن سے مسلسل بارش کے نتیجے میں مزید سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد مختلف حادثات میں ہلاک افرادکی تعداد پندرہ ہوگئی ہے ۔ جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں اور ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا گيا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Please Add Your Comments and Reviews Here.