Jul 10, 2016

Nuclear Supplier Group Mian India Ki Shikast

Nuclear Supplier Group Mian India Ki Shikast
NUCLEAR INDIA LOST
NUCLEAR-INDIA
بزرگوں سے روایت ہے،جو اپنے آپ کو حد درجہ ذہین‘ ہوشیار اور اوور سمارٹ خیال کرے‘ وہ عموماً جلد یا بدیر ٹھوکر کھا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں کچھ یہی حال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہوا۔ امریکی سپر پاور کی حمایت پا کر ان کا دل بلیّوں اچھلنے لگا تھا۔ یقین واثق ہو چلا کہ نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت بس چند لمحوں کی بات ہے۔مگر گروپ میں بھارت کی شمولیت کا معاملہ اٹھا‘ تو امریکا اور اس کے چند حواریوں کو چھوڑ کرکسی نے بھارتیوں کے حق میں ہاتھ نہ اٹھایا۔ حتیٰ کہ اس نازک موقع پر بظاہر دوست نظر آنے والے بھی د غا دے گئے۔

اس شکست فاش نے نریندر مودی اور ان کی ٹیم کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔ وہ تو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونے پر لڈوؤں کے تھال بانٹنے کو تیار بیٹھے تھے۔ مگر انہی کے پڑوسیوں‘ چین اور پاکستان نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ یہ تو بری اگزسٹ (Brexit)‘ ری ایگزسٹ(Rexit) اور نی ایگزسٹ (Nexit) جیسے اسکینڈلوں نے خصوصاً بھارت میں نمایاں ہو کر مودی ٹیم کو ذلت وخواری سے بچا لیا ورنہ بھارتی عوام میں اس کی بہت بھد اڑتی۔ تاہم باشعور بھارتی دانش وروں نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں بدترین ناکامی پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی اینڈ کو نے ناکام سفارت کاری کے ذریعے بھارت کو دنیا بھر میں رسوا کر دیا۔
تاریخ کی شہادت
نیو کلیئر سپلائز گروپ میں ایٹمی ایندھن و آلات بنانے والے اور ٹکنالوجی کے حامل ممالک شامل ہیں۔ ستم ظریفی یہ کہ اس تنظیم کی بنیاد 1974ء میں پہلے بھارتی ایٹمی تجربے (مسکراتا بدھا) کے بعد رکھی گئی۔ ہوا یہ کہ بھارت نے یہ دہائی دے کر امریکا ‘ کینیڈا‘ فرانس‘ روس‘ وغیرہ سے جوہری ٹیکنالوجی ‘ میٹریل‘ آلات حاصل کیے کہ وہ بجلی پیدا کرنے والے ایٹمی ری ایکٹر بنانا چاہتا ہے۔
مگر اس نے ایٹمی ری ایکٹروں کی آڑ میں ایٹم بم تیار کر لیے۔ یوں بھارت نے دنیا والوں کو چکمہ دیا اور ایٹمی قوت بننے میں کامیاب رہا، بھارتی حکومت سے کھلادھوکا کھا کر ایٹمی ٹکنالوجی کے حامل ممالک کو اس تلخ سچائی کا احساس ہوا کہ کوئی بھی ملک پُرامن ایٹمی پروگرام کی آڑ لے کر ایٹم بم بنا سکتا ہے۔ چناںچہ انہوں نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی بنیاد رکھ دی تاکہ کسی ’’بدمعاش ملک‘‘ کو کوئی بھی ایٹمی ٹکنالوجی ومیٹریل فروخت نہ کر سکے۔حیرت انگیز امر یہ کہ دنیا کی اکلوتی سپر پاور‘ امریکا اپنے مفادات کی خاطر اسی ملک کو نیوکلئیرسپلائرز گروپ میں شامل کرنے کی کوششیں کرنے لگا جس کے مذموم کرتوتوں کی وجہ سے یہ تنظیم وجود میں آئی تھی۔

Complete story is here express news

No comments:

Post a Comment

Please Add Your Comments and Reviews Here.