Jul 14, 2016

Qandeel Balouch Acknowledged Son And Accepting Married

Qandeel Balouch Acknowledged Son And Accepting Married
Qandeel Balouch Acknowledged Son And Accepting Married
Qandeel Balouch
قندیل بلوچ نے 2008ءمیں ہوئی اپنی شادی اور اس سے ہونے والے بیٹے کو تسلیم کرلیا ہے،لیکن لگتا ہے کہانی ابھی ختم نہیں بلکہ شروع ہوئی ہے،معاملہ صرف ایک شادی کا نہیں بلکہ دو شادیوں کا ہے،فوزیہ عرف قندیل کا پہلا شوہر بھی سامنے آگیا ہے۔

متنازع ویڈیوز، تصاویر اور بیانات کی وجہ سے میڈیا میں ان رہنے والی فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ نے نہ صرف اپنی شادی قبول کرلی بلکہ بچے کو بھی تسلیم کرلیا ہے۔

Read Also:Model Qandeel Baloch Murder In Muzafargarh 

قندیل بلوچ نے الزام عائد کیا کہ ان کی شادی زبردستی کرائی گئی،جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے بچے سے ملاقات کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ شادی بھی زبردستی کی تھی اور بچہ بھی۔

ادھر کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین کا کہنا ہے کہ 2008ء میں فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ سے اس نے دوسری شادی کی تھی اور وہ ڈیڑھ سال تک اس کے ساتھ رہی، اس دوران کا بیٹا مشال بھی پیدا ہوا۔

یہ قصہ تو دوسری شادی کا ہے، قندیل کا پہلا شوہر بھی پشاور سے سامنے آگیا، شاہد بلوچ نامی شخص نے فوزیہ عظیم عرف قندیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نام کے ساتھ بلوچ لگانا چھوڑدے۔

دو شادیاں کرنے والی اور ایک بچے کی ماں قندیل بلوچ کچھ عرصے سے تیسری شادی کے لیے بے قرار ہیں اور وہ بھی عمران خان سے۔

قندیل لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر کے باہر ان سے ملاقات کے لیے کئی روز بیٹھ کر خبروں کی زینت بنی رہیں ہیں اور دو شادیوں کی ناکامی کے بعد بھی قندیل اپنی تیسری شادی کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Please Add Your Comments and Reviews Here.