Jul 3, 2016

Salman Khan And Shah Rukh Khan Picture In Bicycle Viral On Media

Salman Khan-And-Shah-Rukh-Khan-Picture
اختلافات کا زمانہ ہوا پرانا اب ہے یارانہ ہی یارانہ،جی ہاں،وہ دن اب ماضی کا حصہ بن چکے جب بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ خان ایک دوسرے سے آنکھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے تھے لیکن اب یہ دونوں خان پھر سے دوست بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں یہ دونوں فلمی ستارے آلودگی کو دور کرنے کے لئے اپنی اپنی سائیکل پر سوار ہو کرپوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تصویر کو شاہ رخ نے بڑے دلچسپ انداز میں یہ لکھتے ہوئے پوسٹ کیا ہے کہ ’بائیک بائیک پر بھائی بھائی۔ کوئی فضائی آلودگی نہیں،بھائی کہتے ہیں مائیکل لعل سائیکل لعل'۔واضح رہے یہ دونوں اداکار دنیا سے بے خبر ممبئی کی سڑکو ں پراپنی اپنی سائیکل پر سوا ر ہوکر مٹر گشت کر تے نظر آئے او ر ان کے ساتھ شاہ رخ کے بیٹے آریان بھی کئی منٹوں تک سڑکوں پر گھومتے رہے۔

No comments:

Post a Comment

Please Add Your Comments and Reviews Here.